غداری کامقدمہ درج کرانےوالابدررشیدپی ٹی آئی کارکن نکلا

دی سپر لیڈ ، لاہور۔ غداری کامقدمہ درج کرانےوالابدررشیدپی ٹی آئی کارکن نکلا ۔ لاہور کے علاقے شاہدرہ کے رہائشی بدر رشید کی گورنر پنجاب سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ تصاویر نکل آئیں ۔

   بدررشید ہیرا وزیر ریلوے سے بھی مل چکا ہے ۔ جبکہ  تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لے چکا ہے ۔گورنرپنجاب اور پی ٹی آئی کےصوبائی صدر اعجاز چودھری  سے  ملاقات کی تصاویر سامنے آگئی ہیں ۔  ایک تصویر میں  بدر رشید شیخ رشید کے ساتھ  کھڑا ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسے اپناکارکن ماننے سے انکار کیا ہے ۔ گورنر پنجاب نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ سینکڑوں کارکنوں سے ملتے ہیں لوگ تصاویر بنواتے ہیں ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ سب پارٹی کارکن ہیں ۔ بدر رشید کو نہیں جانتا ۔ غداری کا مقدمہ درج ہونے پر افسوس ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ن لیگ کے جلسے سے پہلے گوجرانوالہ میں بڑے پولیس افسر تبدیل

اعجاز چودھری نے کہا کہ بدر رشید کے پاس کوئی تنظیمی عہدہ نہیں ۔ اسی طرح فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ بدر رشید ہمارانہیں ن لیگ کا کارکن ہے ۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق بدر رشید کریمینل ریکارڈ یافتہ ہے ۔ اسکے خلاف تھانہ شاہدرہ میں اقدام قتل ، کار سرکار کونقصان پہنچانے جیسے مقدمات درج ہیں ۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد سے بدر رشید اپنے گھر سے غائب ہے ۔جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد اُسے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی تھیں۔ اہل خانہ کے مطابق بدر رشید کو کسی نے مقدمہ درج کرانے کا نہیں کہا تھا۔ وہ خود پولیس سٹیشن گیا تھا۔