SUPER LEADS

تھرپارکر میں چین کے تعاون سے توانائی کے منصوبے کیسے پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں ؟

وقت اشاعت :22مارچ2023

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ تھرپارکر میں چین کے تعاون سے توانائی کے منصوبے کیسے پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں ؟ماہرین نے صورتحال کو مثبت قرار دے دیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تھر پارکر میں چین کے تعاون سے توانائی کے دو منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔  تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ کول مائن پراجیکٹ  سے ایک ہزار 650 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ اس حوالے سے ماہرین نے اس منصوبے کو سندھ کے لئے انقلابی منصوبہ قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ چین نے اس منصوبے میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جس پر عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔

 وزیر اعظم شہباز شریف اس حوالے سے تقریب سے خطاب میں کہا کہ تھر کوئلے کے ذخائر اللہ تعالیٰ نے ہمیں تحفے کو طور پر دیئے ہیں۔تھر کا صحرا اور ریتلے میدان صنعت  میں تبدیل ہوچکے ہیں۔یہ ترقی کا سفر پاکستان کی  خوشحالی کا موجب بنے گا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا تھرکول کی وجہ سے تھرپارکر میں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔     تقریب میں وزیر اعلی سندھ، وزیر توانائی اور اعلی حکام نے بھی شرکت کی جبکہ منصوبے پر کام کرنے والے  ماہرین اور انجینئرز نے بریفنگ دی اور کام کی رفتار اور آؤٹ پٹ سے آگاہ کیا۔

Related Articles

Back to top button