SUPER LEADS

پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ مزید بڑھانے کی ہدایت

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں  انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے اور  عوام تک بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے جیسے امور زیر غور آئے ۔ حکام نے  عمران خان کو بریفنگ میں بتایا کہ انٹرنیٹ سروسزکی بہترفراہمی کویقینی بنانے کےلئے فائبرآپٹک بچھانے پرخصوصی ‏توجہ دی جا رہی ہے۔

دو سال میں 1800 کلومیٹرطویل فائبرآپٹک بلوچستان اورخیبرپختونخواہ کے ‏مختلف علاقوں میں  بچھائی گئی ۔ وزیراعظم نے کہا موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی فراہمی ایک اہم ضرورت بن چکی ہے ۔

نوجوان نسل کی صلاحیتیں بڑھانے اورتعلیم تک آسان رسائی کویقینی بنایا جائے۔سکولوں میں انٹرنیٹ کی آسان اور سستی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے ‏جائیں۔

Related Articles

Back to top button