شاہی خاندان میں ساس بہو کا انوکھا جھگڑا ،میگھن کا تہلکہ

شاہی خاندان ساس بہو کا انوکھا جھگڑا  دنیا بھر میں شہ سرخیوں میں جگہ بنا گیا۔ میگھن مرکل نے ٹی وی انٹرویو میں برطانوی شاہی خاندان کے راز افشاکر دیئے۔

انٹرویومیں میگھن نے کہا ہیری سےشادی   سرکاری تقریب سے تین روز قبل ہی ہوگئی تھی ۔شاہی خاندان سے اس قدر ناخوش تھی کہ خودکشی  کرنےکاسوچ لیاتھا۔ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کے”اوپرا  ونفری” کو دیئےگئےتہلکہ خیز انٹرویو نےدنیابھرمیں ہلچل مچادی،کوئی تنقیدتوکوئی حمایت کررہاہے۔

شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں میگھن مرکل نے شاہی خاندان  سازشوں ، عداوتوں اوررنجشوں سے پردہ اُٹھا دیا۔ میگھن مرکل نے کہامحل میں قیام کےدوران  ایسا وقت بھی آیا جب وہ زندہ نہیں رہنا چاہتی تھیں۔میری کردار کشی کی گئی۔ میں زندہ نہیں رہنا چاہتا تھی  اور یہ ایک بہت ہی واضح  حقیقی خوفناک اورمستقل سوچ تھی اور مجھے یاد ہےکہ اس نے (ہیری) نے مجھے صرف کس  طرح سنبھالا۔

میری کالی رنگت کو بھی نشانہ بنایا گیا،میگھن کا انکشاف

میگھن نےانکشاف کیاکہ محل میں میری کالی رنگت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ہم نے محل کوخوشی سے نہیں چھوڑا۔ شاہی خاندان کی جانب سے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو یہاں تک اعتراض تھا کہ ہمارے بچے کی رنگت کالی ہوگی۔ہمارے ساتھ بات چیت ہوتی ہے  کہ  آپ کو سکیورٹی نہیں دی جائے گی ،آپ کےبچےکو کوئی اعزاز نہیں دیا جائے گا اوریہ  تشویش اورگفتگوبھی  ہوتی  تھی کہ   بچےکی رنگت کالی ہوگی۔شہزادہ ہیری نے کہا کہ ہم دونوں نے اپنے خلاف محازآرائی کا مقابلہ  مل کرکیا جبکہ ان کی والدہ لیڈی ڈیانا نے اکیلے ساری مصیبتوں کا سامنا کیااپنی ماں کی تکلیف کا سوچ کر ان کا دل تڑپتا ہے۔

میری سب سے بڑی پریشانی   تاریخ  کاخود کودہرانا تھا ، اور میں نے پہلے بھی متعدد مواقع پر عوامی سطح پر یہ کہا تھا جو میں دیکھ رہا ہوں وہ تاریخ خود کو دہرارہی ہے، لیکن  سوشل میڈیا اور ریس جیسےمسائل کی وجہ سےزیادہ خطرناک صورتحال ہوچکی تھی ،جب میں  تاریخ کو دہرانے کی بات کر رہا ہوں تو میں اپنی ماں کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ میگھن مرکل نے انٹرویو دمیں نئے آنے والے مہمان  سےمتعلق بھی بتایاکہ ان کےہاں بچی کی پیدائش  متوقع ہے۔