دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے پلانٹ کی بندش میں پھر توسیع کر دی، اب کمپنی کے پلانٹس پندرہ جولائی تک بند رہیں گے ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان میں معاشی بہتری کا عمل سست روی کا شکار ہونے سے پاک سوزوکی کمپنی نے اپنے پلانٹس کو فی الحال نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل کمپنی نے پلانٹ 8 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھااور امکان یہی تھا کہ مذکورہ تاریخ کو کام پھر سے شروع ہو جائے گا مگر اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق توسیع پندرہ جولائی تک ہوگی ۔ کمپنی کے اس فیصلے سے سرمایہ کاروں ، لوکل کار ڈیلرز میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں بھی سوزوکی کمپنی کی گاڑیوں کے ریٹس بڑھ گئے ہیں ۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت کی آئی ایم ایف کو 30 جون کو ختم ہونے والے پروگرام کی توسیع کی تجویز کے بعد کسی حد تک امید ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔ اگر نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی معاہدہ بھی ہو سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان کی اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا سائز بڑھا کر 3.5 ارب ڈالر کرنےکی اپیل بھی سامنے آئی ہے ۔ وزارت خزانہ نے تجویز دی کہ کم وقت کے باعث بورڈ اجلاس ممکن نہیں تو پروگرام میں چھ ماہ کی توسیع کر دی جائے۔