دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے امریکی دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟تفصیلات سامنے آگئیں ۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر امریکا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر دفاعی محاذ کے ساتھ معاشی محاذ پر سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ۔ مبصرین کے مطابق آرمی چیف کا پہلا دورہ امریکا کافی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس کے اہداف واضح ہیں ۔ آرمی چیف دفاعی معاملات کے ساتھ تجارتی اہداف کے لئے بھی حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں یہ دورہ مرکز نگاہ ہے ۔
اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا ہے جس کی رو سے جنرل سید عاصم منیر کابطورآرمی چیف امریکہ کا پہلا دورہ سرکاری حکام کے ساتھ ملاقاتوں پر محیط ہوگا۔ آرمی چیف اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قبل متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے بھی کامیاب دورے کرچکے ہیں جس میں ملکی معیشت کے حوالے سے اربوں ڈالر کے معاہدے کئے گئے۔