SUPER LEADS

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی بری

وقت اشاعت :6جون 2024

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام، اسلام آباد۔ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی  بری قرار ، نظر ثانی اپیلیں منظور کرلی گئیں ۔

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا۔ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل قرار دے دیا گیا۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کر لی گئیں ۔ خصوصی عدالت نے  عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے بعد چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن نے مختصر فیصلہ سنایا ۔

دو رکنی بنچ نے طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں ۔ فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی  آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستانیوں کے لئے سب سے اچھی خبر ہے ۔ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ۔ عدلیہ  کے اس فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے  ۔ شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سرخرو ہو گئے ہیں ۔ پاکستان کا سب سے محب وطن لیڈر عمران خان ہی ہے ۔ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی نہ ہی کبھی کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button