کراچی ( دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، واشگنٹن ڈی سی ) پاکستان سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ ہو گیا۔ ہے ۔ دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق غربت اور بے روزگاری سے تنگ نوجوان ملک چھوڑنے کےلئے ہر ممکن غیر قانونی راستہ اپنانے کو بھی تیار نظر آتے ہیں ۔ دو ہزار بائیس تک پاکستان غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے ممالک کی ٹاپ ٹین فہرست میں نہیں تھامگر قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق 2021 سے اکتوبر 2022 کے دوران غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ 2023 کے وسط تک پاکستان پانچواں بڑا ملک بن گیا، دسمبر 2023 تک 8778 افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی دبئی، مصر اور لیبیا کے ذریعے یورپ جانے والا نیا راستہ استعمال کر رہے ہیں۔ 2023 کی پہلی ششماہی میں 13 ہزار پاکستانی یورپ پہنچے اور 10 ہزار افراد واپس نہیں آئے