افواج پاکستان کیلئے 15فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری

وقت اشاعت :14جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ افواج پاکستان کیلئے 15فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری دےدی گئی ۔  کابینہ اجلاس میں رسمی طور پر معاملہ زیر غور آیا۔  

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق دفاعی بجٹ میں بڑے اضافے کے بعد افواج پاکستان کے لئے الاؤنسز بھی بڑھا دیئے گئے ہیں ۔ مجموعی طور پر دس فیصد اضافہ تنخواہوں میں ہوگا جبکہ الاؤنسز کی مد  میں اضافی پندرہ فیصد فنڈز ہوں گے ۔ منگل کے روز کابینہ اجلاس میں رسمی طورپر اضافے کی منظوری دے دی گئی جبکہ یہ معاملات پہلے ہی طے پا چکے تھے ۔

فوج کے الاؤنسز کی حمایت  کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ فوج کی تنخواہ میں دو سال سے کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔ یہ اضافہ فوج کا حق بنتا ہے ۔ کابینہ کے دیگر فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھی جائے گی ۔حلیم عادل شیخ کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔