نیپال کے حالات بھارت سے بھی بدتر ہو گئے

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ نیپال کے حالات بھارت سے بھی بدتر ہو گئے۔ سپر لیڈ نیوز کے مطابق دارالحکومت کے تمام ہسپتال بھر چکے ہیں ۔ مردوں کی آخری رسومات میں رکاوٹیں حائل ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق بھارت کی طرح نیپال میں بھی کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے ۔ گذشتہ ماہ وہاں کوررونا کے یومیہ 100 کیسز سامنے آرہے تھے، لیکن اب یہ تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ نیپال ایک چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی تقریباً تین کروڑ ہے تاہم یہاں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ۔

دارالحکومت کے تمام ہسپتال بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں کےاحاطے میں ہی مریضوں کو رکھا جارہا ہے۔اسی طرح طبی عملے کی بھی شدید قلت ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں بسنے والے ہندوؤں کی چتا جلانےمیں مشکلات ہیں جبکہ بدھ مذہب کے ماننے والے مصبیت سے دوچار ہیں ۔ نیپالی وزارت صحت نے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کر رکھی ہے جس کے بعد چین نے طبی سامان بھجوایا ہے جبکہ دیگر ممالک بھی بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کےلئے تیاری کر رہے ہیں ۔