امریکی الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ٹرمپ کا دعویٰ

وقت اشاعت:4نومبر۔2گھنٹے قبل اپ ڈیٹ کی گئی

امریکی الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ٹرمپ کا دعویٰ  ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کےد ورا ن ہی سامنے آگیا ۔ انہوں نے ایک وقت میں  دھاندلی کی صورت میں سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا ۔

امریکی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہو تے ہی ووٹوں کی گنتی برق رفتاری سے ہوئی ۔ جس کے ساتھ ہی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ  دن بھر جاری رہا ۔ گھمسان کارن میں دونوں امیدوار آمنے سامنے رہے ایک دوسرے پر تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ کانٹے کے مقابلے میں جو بائیڈن کو چند الیکٹورل ووٹوں کی برتری حاصل رہی تاہم ٹرمپ نے بعض ریاستوں سے میدان مار کر نمبر گیم میں واپسی اختیار کی۔

امریکی اتحادی افواج کا جوکر کون ہے ؟

اس سے پہلے  ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کی صورت میں سپریم  کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف گروہوں نے انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔اچانک نتائج آنا بند ہوگئے تھے جس سے ثابت ہوا کہ فراڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض  ریاستوں سے بہترین نتائج سامنے آئے ۔ ایسی ریاستوں سے جیتے جہاں امید ہی نہیں تھی۔ امریکی الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ٹرمپ کا دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب الیکٹورل کالج ووٹوں میں بائیڈن واضح اکثریت حاصل کر چکے تھے۔