SUPER LEADS

بہاولپور کے شیر باغ میں بنگال ٹائیگر انتظامیہ کی غفلت سے ہلاک

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، بہاولپور : بہاولپور کے شیر باغ میں بنگال ٹائیگر انتظامیہ کی غفلت سے ہلاک ہوگیا۔ مبینہ طور پر ناقص خوراک کی وجہ سے شیر کو گردوں کی انفیکشن ہوئی ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان کے چڑیا گھروں میں جانوروں کی خوراک اور دیکھ بھال  میں غفلت کے واقعات بڑھتے چلے جارہے ہیں ۔ اسلام آباد کا چڑیا گھر بند ہونے کے بعد کراچی کے چڑیا گھر میں ہاتھی بے حسی کی بھینٹ چڑھے اور اب بہاولپور کے شیر باغ بنگال ٹائیگر مر گیا۔ کیوئیٹر شیر باغ عثمان بخاری کے مطابق بنگال ٹائیگر گردوں کے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج جاری تھا لیکن ٹائیگر نے تین روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کی موت معدے کی انفیکشن اور گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔شیر باغ انتظامیہ کے مطابق 7 سال قبل ٹائیگر کی پیدائش بہاولپور شیر باغ میں ہی ہوئی تھی جبکہ ٹائیگر پچھلے تین سال سے آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق شیر باغ میں  بنگال ٹائیگر کی دیکھ بھال  میں غفلت برتی جاتی تھی ۔ شیر کو خوراک بھی ناقص دی جاتی تھی جس کے باعث وہ کمزور ہو کر بیمار پڑ گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button