SUPER LEADS

بلوچستان کے حالات مزید خراب، صوبے کے متعدد اضلاع میں رات کے سفر پر پابندی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کوئٹہ ۔ بلوچستان حکومت نے صوبے کے متعدد اضلاع کی سڑکوں پر رات کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے

وقت اشاعت :30مارچ2025

 دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، کوئٹہ ۔ بلوچستان حکومت نے صوبے کے متعدد اضلاع کی سڑکوں پر رات کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ جس کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے سفر پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ کچھی، نوشکی، موسیٰ خیل، گوادر اور ژوب میں شام بجے سے صبح چھ بجے تک سفر پر مکمل پابندی ہوگی ۔ قومی شاہراہوں پر رات کے وقت عام پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر ممنوع ہوگا۔

اس کے علاوہ صوبے کی بڑی شاہراہوں جن میں کوئٹہ تفتان شاہراہ، لورالائی ڈیرہ غازی خان روڈ، سبی شاہراہ، کوسٹل ہائی وے اور ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر رات کے اوقات میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ دو دن قبل گوادر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے بس سے 6 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا تھا۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے اختر مینگل اور بی این پی کو مذاکراتی عمل شروع کرنے کی دعوت دی ہے ۔ اسی دوران کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ ہوا ہے جس میں بمبار نے خود کو دھماکے سےاڑا لیا ۔ اختر مینگل اور دیگر رہنما محفوظ رہے۔

Related Articles

Back to top button