منی لانڈرنگ کیس میں شہباز اور حمزہ کو بڑا ریلیف ، عدالت نے تحریری فیصلے میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام  کو رد کر دیا

وقت اشاعت :14جون2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز اور حمزہ کو بڑا ریلیف ، عدالت نے تحریری فیصلے میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام  کو رد کر دیا

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا۔  عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی  ضمانتیں  کنفرم  ہونے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔ فیصلے کےمطابق  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، رشوت کے الزامات پر ابھی کوئی شواہد میسر نہیں  ۔تفتیشی افسر نے پولیس ڈائری میں آج تک یہ نہیں لکھا کہ انہیں تفتیش کے لیے ملزمان کی حراست درکار ہے۔ ۔ پراسکیوشن کوئی ایک شواہد پیش نہیں کرسکی جس سے ثابت ہو کہ شہبازشریف رمضان شوگر ملز کے شئیر ہولڈرز یا ڈائریکٹر رہے ہوں ۔

ایف آئی اے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی جس سے ثابت ہو کہ تمام مشتبہ اکاؤنٹس حمزہ شہباز کی ہدایات پر کھولے گئے ۔ اس ریلیف کے بعد منی لانڈرنگ کیس  کمزو رپڑ گیا ہے اور ممکنہ طور پر بہت جلد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو کلین چٹ ملنے کا امکان ہے