دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کی جھڑپوں کے بعد کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اسلام آباد، پنجاب اور آزاد کشمیر میں 9 مئی کو شیڈول کیمبرج امتحانات منسوخ کرنے کااعلان کر دیا۔ کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق حکام، کیمبرج اور برٹش کونسل سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے ہماری ترجیح طلبہ کو تعلیم کے میدان میں بہتری فراہم کرنا ہے ۔
مظفر آباد ،میرپور، اسلام آباد اور پنجاب میں او لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے 9 مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا مشکل فیصلہ لینا پڑا ہے ۔ یہ فیصلہ صرف 9 مئی کے امتحان کے لیے ہے اور تمام براہ راست کیمبرج اور برٹش کونسل کے اسکولوں پر لاگوہوگا۔ کیمبرج کے 11 مئی کو شام کے وقت شیڈول امتحانات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور اگر سیکیورٹی صورت حال بہتر رہی تو دیگر شہروں میں 9 مئی کو امتحانات شیڈول کی رو سے ہی ہونگے