SUPER LEADS

جنگ میں 60فیصد دماغ کی گیم ہوتی ہے ، عمران خان

راولپنڈی : عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام  لینے کے چکر میں کوئی نئی حماقت کرے گا

راولپنڈی : عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام  لینے کے چکر میں کوئی نئی حماقت کرے گا۔ اس لئے فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا ۔ اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں  عمران خان نے کہا کہ پاکستانی فورسز کو چوکنا رہنا ہوگا۔ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جس کی وجہ سے وہ حماقت کرے گا۔ علیمہ خان نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جنگ میں فوری ردعمل ضروری ہوتا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیااور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات عائد کر دیئے اور حملہ کر دیا۔ جنگ میں ساٹھ فیصد دماغ کی گیم ہوتی ہے ۔ مجھے خدشہ ہے کہ مودی دوبارہ حملہ کرے گا۔

Related Articles

Back to top button