SUPER LEADS

پنجاب میں موسم کا سرپرائز، 43ڈگری کے بعد اچانک طوفان

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور ، اسلام آباد۔ پنجاب کے موسم میں اچانک تبدیل ہوئی ہے ۔ دن بھر گرمی کے بعد شام سے کچھ دیرپہلے طوفان آگیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور ، اسلام آباد۔ پنجاب کے موسم میں اچانک تبدیل ہوئی ہے ۔ دن بھر گرمی کے بعد شام سے کچھ دیر پہلے لاہور، گوجرانوالہ ، قصور، سیالکوٹ میں تیز رفتار آندھی نے قیامت ڈھا دی ۔ اس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور دن میں رات کا سماں ہو گیا۔ اسی طرح لاہور ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، وزیرآباد  سمیت دیگر شہروں میں اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور آندھی کے بعد بارش ہوئی ۔  پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 13 شہری جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوگئے ۔ پی ڈی ایم اے نے طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں دو شہری زندگی کی بازی ہار گئے ۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں بھی ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔ پی ڈی ایم اےکےمطابق زیادہ تراموات بوسیدہ مکانات کے گرنے سے ہوئیں ۔  دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے ۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پررابطہ کریں ۔

Related Articles

Back to top button