جوبائیڈن اعصاب شکن مقابلےکےبعد امریکی صدرمنتخب

وقت اشاعت:8نومبر

جوبائیڈن اعصاب شکن مقابلےکےبعد امریکی صدرمنتخب ہو گئے ۔ بائیڈن نے پنسلوانیا کا بھی میدان مار لیا ۔بیس سیٹیں اپنے نام کرلیں ۔۔  الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 290 ہوگئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق امریکا نے معمر ترین جو بائیڈن کو اپنا صدر منتخب کر لیا ۔ جو بائیڈن  اس سے پہلے آٹھ سال  نائب صدر  رہ چکے ہیں۔ڈیلاویئر سے سب سے زیادہ عرصہ سینیٹر رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔امریکہ  کے 46ویں صدر  تحمل مزاج اور بھرپور سیاست کے لئے مشہور ہیں۔

شاندار جیت کے بعد  بائیڈن کے حامی سڑکوں پر نکل آئے ۔ دیوانہ وار رقص کیا ۔   بائیڈن کے حق میں نعرے لگائے ۔  امریکی پرچم لہرا کر  سڑکوں  پر مارچ کیا۔  جیت کے بعد ابتدائی کلما ت میں انہوں نے کہا کہ اس عظیم ملک کی قیادت کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے ۔ آگے بہت سی مشکلات درپیش ہیں ۔ راستہ کٹھن ہے ۔ جنہوں نے مجھے نہیں ووٹ دیا ان کا بھی صدر ہوں ۔ عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔