وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی ممالک کی طرح پاکستا ن نے بھی کورونا پر قابو پا لیا ہے ۔
سرکاری ٹی وی پر عوام کو براہ راست بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا سمارٹ لاک ڈاؤن سب سے پہلے ہم نے لگایا ۔ دنیا کو بعد میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی افادیت سمجھ میں آئی ۔
تین ماہ بعد اموات میں کمی ہونا شروع ہو گئی ۔کیسز بھی کم آرہےہیں ۔ ۔ہم پر یورپ کی طرح کا لاک ڈاؤن لگانے کا دباؤ تھا۔ہم نے لوگوں کو بھوک سے بچانے کی بھرپور کوشش کی ۔
یہ خبر بھی پڑھیئے:پنجاب میں 9روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن
عمران خان نے اپنے خطاب میں پھر بھارت کے لاک ڈاؤن کا ذکر کیا اور مودی کو تنقید کا نشانہ بنانا۔ وزیراعظم نے کہا بھارت نے لاک ڈاؤن کر کے اپنے غریب طبقے کو بہت پریشان کیا ۔
عمران خان نےا س موقع پر عوام کو خطرات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حالات دوبارہ خراب ہوسکتے ہیں ۔