SUPER LEADS

کشمیر پر متحد ہونے والے اگلے روز ہی لڑ پڑے

پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں  حکومت اور اپوزیشن جماعتیں پھر آمنے سامنے آگئی ہیں ۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق قانون سازی کے لئے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کی حمایت پر مبنی قرارداد پیش کی ۔  اپنی تقریر میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے میں حالات خراب کر رہا ہے ۔

  انہوں نے مودی سرکار پر ایک مرتبہ پھر نکتہ چینی کی اور قرارداد کی متفقہ منظوری کی اپیل کی ۔  شاہ محمود قریشی کی قرارداد تو متفقہ طور پر منظور ہو گئی لیکن اس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقریر نے ماحول یکسر تبدیل کر دیا۔

شہباز شریف نے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ۔ جس کےبعد بلاول بھٹو نے بھی کمانڈ سنبھال لی ۔ انہوں نے حکومت پر کشمیرکا سودا کرنے کابھی الزام عائد کیا۔ 

بلاول کی تقریر کےبعد مراد سعید تقریر کےلئے آئے  تو اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی۔ اس موقع پر غیر پارلیمانی جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ 

سپیکر  ارکان کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے ۔ یوں ایک روز قبل کشمیر کے نام پر اکھٹے ہونے والے  اگلے روز ہی لڑ پڑے ۔ سپیکر نے شدید ہنگامے پر اجلاس ملتوی کردیا۔

Related Articles

Back to top button