مسٹر کول اچانک آن فائر۔۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی خوب گرجے برسے ۔ شاہ محمود کو کھری کھری سنائیں ۔ سپیکر کو شرم کریں کہہ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اچانک مشتعل ہو گئے ۔ اس غصے کی وجہ شہزاد اکبر بنے جنہوں نے چور چور کے نعرے لگائے ۔
شاہد خاقان عباسی نے آگے سے کہا کہ چور آپ کا باپ ہوگا۔ غیر منتخب افراد منتخب ارکان پر تنقید کر رہے ہیں ۔ انہیں روکا جائے۔
صورتحال تب بگڑی جب سپیکر نے شاہد خاقان عباسی کو بیٹھنے کا مشورہ دیا۔ اس دوران شاہد خاقان نے توپوں کا رخ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب کر دیا۔
انہوں نے کہا سپیکر صاحب۔۔آپ شرم کریں ۔ ایوان طریقے سے چلائیں ۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ایوان کو منظم انداز سے چلایا جائے ۔
شاہد خاقان کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ آپ بھی حدود میں رہیں ۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ کبھی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ الزامات واپس لیں ۔
تکرار کے بعد بھی شاہد خاقان کا غصہ کم نہ ہوا۔ اس دوران حکومتی ارکان بھی شور مچاتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیئے :کس نے این آر او مانگا؟
شاہد خاقان عباسی کے سیٹ پر بیٹھتے ہی شاہ محمود قریشی کھڑے ہو گئے اور کہا کہ ا گر ہم نے سچ بولا تو آپ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔
سپیکر نے شاہ محمود کو بھی خاموش رہنے کی تلقین کی اور فروغ نسیم کو تقریر کی اجازت دے دی ۔