SUPER LEADS

موٹروےزیادتی کیس پرخواتین کےملک بھرمیں مظاہرے

موٹروےزیادتی کیس پرخواتین کےملک بھرمیں مظاہرے جاری ہیں ۔اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق سب سے بڑا مظاہرہ اسلام آباد میں ہوا۔ جہاں خواتین کا جم غفیر امڈ آیا۔ مظاہرے میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات، سول سوسائٹی ، عورت فاؤنڈیشن سمیت دیگر این جی اوز نے شرکت کی۔

خواتین نے بینر اٹھا رکھے تھے۔ جس میں ملزموں کی فوری گرفتاری زیادتی ، ہراساں کرنے کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مقررین نے اس موقع پر خطابات بھی کئے ۔۔اور حکومت سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔

ریاست خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی۔۔

انہوں نے کہا کہ ریاست خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔آئے روز خواتین کےساتھ ناروا سلوک اور زیادتی کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ لیکن حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ۔ اسلام آباد میں مظاہرے کے دوران خواتین نے شدید نعرے بازی بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیئے:پنجاب حکومت نے خود ہی معاملہ الجھا دیا

کراچی میں ریلی کے دوران خواتین نے دھرنا بھی دیا۔ اس موقع پر سماجی ورکر شیما کرمانی نے کہا کہ گینگ ریپ کے بعد پولیس کا رویہ بھی افسوسناک ہے ۔ حکومت کسی بھی معاملے میں کامیاب نظر نہیں آرہی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسی ہی صورتحال جاری رہی تو خواتین اس سے بھی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلیں گی۔اسلام آباد اورکراچی کی طرح لاہور کے علاقے گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں بھی خواتین نے احتجاج کیا اور اپنی آواز حکومت وقت تک پہنچانے کی کوشش کی ۔

Related Articles

Back to top button