SUPER LEADS

قانون سازی جعلی،تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ قانون سازی جعلی،تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بات کرنے کا تو موقع نہ ملا مگر باہر آکر بڑے الزامات لگا دیئے ۔

پریس کانفرنس میں شہبازشریف نے کہا کہ جعل سازی سے قانون سازی ہوئی ۔ پارلیمان کی کارروائی کو پاؤں تلے روند دیا گیا۔ سپیکر نے ہماری  ترامیم پر بحث ہی نہیں ہونے دی۔جس طرح سپیکر نے مشترکہ ایوان چلایا  سب نے دیکھ لیا ۔انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن ایف اے ٹی ایف سےمتعلق بارہ بلوں کی پہلے ہی حمایت کر چکی ہے  ۔

لیکن پی ٹی آئی سرکار نے جعل سازی کی انتہا کر دی ۔ سپیکر نے بھی جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے شکوہ کیا کہ انہوں نے سپیکر سے  بات کرنے کی کوشش کی تھی مگر انہوں نے بات تک نہ سنی ۔ این آر او مانگنے کا الزام غلط ہے ۔جیلیں کاٹ رہے ہیں۔ ہر فورم پر اس حکومت کا  راستہ روکیں گے

یہ بھی پڑھیئے:کیا اقتدار کی نمبر گیم تبدیل ہو رہی ہے ؟

اس موقع پربلاول  بھٹو نے کہا کہ حکومت نے اخلاقیات کا بھی جنازہ نکال دیا۔ اے پی سی میں بیٹھ کر  حکمت عملی  طے کریں گے ۔حکومت کو کسی صورت مہلت نہیں دینا چاہتے ۔ ہر شہری اس  متنازع بل پر سوال اٹھا رہا ہے ۔ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں یہ سب نہیں مانتے ۔ قانون سازی جعلی،تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی ۔

Related Articles

Back to top button