دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ جدوجہدسلیکٹڈاورنااہل عمران کولانےوالوں کےخلاف ہے،نوازشریف نے اے پی سی میں جارحانہ خطاب کر کے ملک میں سیاسی پارہ ہائی کر دیا۔ طویل خطاب میں ووٹ کو عزت دو کا پھر نعرہ لگا دیا ۔
نوازشریف نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات میں گھنٹوں آر ٹی ایس کیوں بند رہا؟ انتخابات میں دھاندلی کس کے کہنے پر کی گئی؟ سابق چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری کو جواب دینا ہو گا۔جو دھاندلی کے ذمہ دار ہیں انہیں حساب دینا ہو گا۔۔ پاکستان کو تجربات کی لیبارٹری بنا کر رکھ دیا گیا ۔جب بھی ترقی کا سفر تیز ہوا کام سے روک دیا گیا۔تاریخ میں 33سال کا عرصہ آمریت کی نذر ہو گیا۔ 73سالہ تاریخ میں ایک بار بھی کسی منتخب وزیراعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی ۔
نیب کو ختم نہ کرنا غلطی تھی ، نوازشریف
نوازشریف نے کہا کہ آمر کے بنائے ہوئے نیب کو ختم نہ کرنا ہماری غلطی تھی ۔احتساب کے اداروں کواپوزیشن کے اثاثوں کے علاوہ کچھ نظرنہیں آتا۔مسلسل انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ کیا بنی گالاغیر قانونی اراضی پر کوئی جے آئی ٹی بنے گی ؟کیا نیب علیمہ خان کے اثاثوں کی چھان بین کرے گا؟
نوازشریف نے کہا کہ علیمہ خان کوئی خاندانی رئیس نہیں تھیں ۔ مگر ان کی دولت میں بے شمار اضافہ ہو تا چلا گیا۔ عمران خان بڑا انصاف کا راگ الاپتے ہیں ۔ کیوں خاموش بیٹھے ہیں ؟ملک کا حکمران این آر اواورکرپشن مافیا پر لیکچر کے سوا کچھ نہیں کر رہا ۔عمران خان نے اربوں روپے کی جائیداد رکھتے ہوئے،دولاکھ 83ہزارروپےٹیکس دیا۔ کیا کوئی ان سے سوال پوچھ سکتا ہے ؟ صرف یہ بتا دیں عمران خان کی رہائش گاہ کے اخراجات کیسے چلتے ہیں ؟
یہ بھی پڑھیئے: اپوزیشن کا ایجنڈا ملک کے خلاف ہے ، عمران خان
عمران خان چینی بحران میں ملوث ہیں ، نوازشریف
نوازشریف نے کہا کہ عمران خان تو خود چینی کی قیمت بڑھانے میں ملوث ہیں۔ نا اہلوں کی حرکت دیکھیں ۔۔ چینی کے وافر سٹاک کی عدم موجودگی میں ہی برآمد کر دی ۔ کیا کوئی کارروائی ہوگی ان کے خلاف ؟نا اہل حکومت نے پاکستان کو تباہ کر دیا۔معاشی بدحالی بڑھ رہی ہے ۔ ہمارے دور میں پٹرول، چینی اور آٹے کی قیمت سب کے سامنے تھی ۔ آج مہنگائی کا طوفان حکومت کے کنٹرول میں ہی نہیں آرہا۔