اپوزیشن کاایجنڈاملک کےخلاف ہے،عمران خان

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ اپوزیشن کاایجنڈاملک کےخلاف ہے،عمران خان نے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ  ہمیں بلیک میل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم  نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر اپوزیشن کے کردار پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر  بلیک لسٹ ہو گئے تو عالمی پابندیاں لگ جائیں گی ۔جس سے پاکستان کو  بہت نقصان ہوگا۔ قانون سازی میں اپوزیشن کا رویہ منفی تھا۔جس کی مذمت کی جانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو دیکھ کر لگتا ہے گوالمنڈی نہیں بیکنگم پیلس سے تعلیم حاصل کر تے رہےہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:سینیٹ میں حکومت بیک فٹ پر رہی

اسحاق ڈار بھی ارب پتی ہیں۔ ان کے والد کی سائیکل کی دکان نہیں مرسڈیز کا  شو روم تھا۔کورونا کے خاتمے پر تو ان لوگوں کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔لیکن بدقسمتی سے ان لوگوں نے صرف  سیاست چمکائی ۔ اب ان کامقصد صرف اپنی کرپشن چھپانا ہے۔ اپوزیشن کاایجنڈاملک کےخلاف ہے،عمران خان نے اس موقع پر ایک مرتبہ پھر  زیادتی کیسز پر سخت قانون سازی کا اعلان بھی  کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ موٹروے واقعہ پر دل دہل گیا ہے ۔ پاکستانیوں کو اس پر گہری تشویش اورصدمہ ہے ۔ ایک ملزم پکڑا گیا۔ دوسرا بھی پکڑا جائےگا۔