سینیٹ میں حکومت پھربیک فٹ پررہی

ندیم چشتی ، دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ سینیٹ میں حکومت پھربیک فٹ پررہی ۔  ایف اے ٹی ایف سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ بل مسترد کر دیا گیا ۔ تاہم مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں حکومت کو کامیابی ملی ۔

سینیٹ اجلاس کی صدارت چیئرمین صادق سنجرانی نے کی ۔انسداد دہشت گردی ایکٹ 2020  کا  ترمیمی بل سجاد حسین طوری نے پیش کیا۔بل کے حق میں  31جبکہ مخالفت میں 34 ووٹ آئے ۔ یوں بل مسترد ہو گیا ۔

اس موقع پر کو آپریٹو  سوسائٹیز بل منظور ہو گیا۔ لیکن جماعت اسلامی کے  سینیٹر  مشتاق احمد نےاس بل کی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے سکرپٹ پر یہ بل جیٹ جہاز کی رفتار سے پاس ہوا ہے ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے گزارش ہے ایف اے ٹی ایف  پر چھپ کر حکومت سے ملاقاتیں چھوڑ دیں ۔ سینیٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کی املاک ، مدارس، ہسپتال منجمد کرنے کی بھی تفصیلات پیش کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:فوج کا تمسخر اڑانے پر دو سال قید ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا

وزارت داخلہ نے بتایاکہ کالعدم تنظیموں کے 76سکولز، 4کالجز، 15ہسپتال منجمد کئے گئے ہیں ۔ کالعدم تنظیموں کی سب سے زیادہ املاک پنجاب اور خیبر پختونخوا میں  منجمد کی گئیں ۔تجزیہ کاروں کے مطابق اپوزیشن کی اکثریت ہونے کی وجہ سے سینیٹ میں حکومت پھربیک فٹ پررہی ہے ۔ اس لئے مستقبل میں بھی قانون سازی پر حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

One thought on “سینیٹ میں حکومت پھربیک فٹ پررہی

Comments are closed.