بڑےفنکارسوشل میڈیاکابائیکاٹ کرنےلگے

 بڑےفنکارسوشل میڈیاکابائیکاٹ کرنےلگے ۔ سوشل میڈیاپرنفرت انگیزمواد پر ہالی وڈ کی نامور شخصیات نے بائیکاٹ مہم چلا کر سائٹس انتظامیہ کے ہوش اڑادیئے ۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر نفرت انگیزمواد بڑھ رہا ہے ۔ مغربی میڈیا کے مطابق منافع کے لالچ میں ان کمپنیوں نے اپنےایس او پیز کو بھی مسترد کرتے ہوئے تگڑی کمائی کا پروگرام بنا رکھا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے فنکاروں نے آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔

نامور فنکاروں نے چوبیس گھنٹوں کے لئے اپنے اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کردیئے ۔ امریکی اداکارہ و ماڈل کم کارڈیشن اس مہم میں سب سے آگے ہیں ۔ انہوں نےاحتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سب سے پہلے اپنے اکاؤنٹ بند کئے ۔  

دیکھتے ہی دیکھتے کئی فنکار “سٹاپ ہیٹ فار پروفٹ”مہم کا حصہ بن گئے ۔

یہ بھی پڑھیئے:وینس میں فلمی ستارے زمین پر اتر آئے

اس مہم میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو، ساشا بیرون، جینیفر لارنس، ڈیمی لاویٹو،مائیکل بی  جارن، آشٹن کوچر اور گلوکارہ کیٹی پیری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب فنکاروں کے پرستاروں کا کہناہے کہ بڑےفنکارسوشل میڈیاکابائیکاٹ کرنےلگے ۔ اب مالکان نفرت کی آگ سلگانے سے باز رہیں۔ فنکاروں کے دیکھتے ہی دیکھتے ان کے پرستاروں نے بھی چوبیس گھنٹے کے لئے اکاؤنٹس فریز کر کے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا۔