SUPER LEADS

شاہ محمود نےکس کےکہنےپرسعودیہ مخالف بیان دیا؟

دی سپر لیڈ، اسلام آباد۔ شاہ محمود نےکس کےکہنےپرسعودیہ مخالف بیان دیا؟ اے پی سی میں خطاب کے دوران نوازشریف نے کہا شاہ محمود قریشی نے سب سے پرانے دوست ملک کو ناراض کر دیا

نوازشریف نے سوال اٹھایا کہ وزیرخارجہ نے جان بوجھ کر بیان دیا یا کس کے کہنے پر یہ کھیل کھیلا گیا ؟ قوم جواب مانگتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب سے تعلقات  ہمیشہ سے ہی مضبوط رہے ہیں ۔ مگر اس حکومت نے آتے ہی یہ تعلقات  خراب کر دیئے ۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ  ایک غیر مقبول کٹھ پتلی حکومت کو دیکھ کر بھارت نے کشمیر کو اپنا حصہ بنا لیا۔ کبھی ماضی میں ایسا نہیں  ہوا تھا۔ اسی حکومت کی  وجہ سے پاکستان دنیا میں سیاسی تنہائی کا شکار ہو گیا ہے ۔ دنیا میں  کوئی بھی ہماری بات نہیں سن رہا۔

یہ بھی پڑھیئے:جدوجہد سلیکٹڈ عمران خان کو لانے والوں کے خلاف ہے ، نوازشریف

نوازشریف نے ملکی خارجہ پالیسی پر مزید کہا کہ  ہمارے دور میں خارجہ پالیسی آزاد نہیں تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ معاملات بگڑتے چلے گئے ۔ پاک فوج کو سیاست سے الگ رہنا ہوگا۔ ہم نے پاک فوج کی ترقی کےلئے بہت کام کیا۔ ایٹمی دھماکے کئے جب پوری دنیا کا ہم پر دباؤ تھا۔ خارجہ پالیسی بلی چوہے کا کھیل نہیں ۔ نوازشریف نے اس موقع پر پھر اپنا سوال دہرایا کہ بتایا جائے ۔۔ شاہ محمود نےکس کےکہنےپرسعودیہ مخالف بیان دیا؟

Related Articles

Back to top button