دی سپر لیڈ ، پشاور ۔ مولانافضل الرحمان بھی اگلےہفتےنیب کے مہمان بنیں گے ۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مولانا کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ نیب ہیڈ آفس نے نیب پشاور کو اہم ہدایات جاری کردیں ۔
سپر لیڈ نیوز ذرائع کے مطابق فضل الرحمان بھی نیب کے ریڈار میں آگئے ہیں ۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں سوالات بھی اگلے ہفتے ہی ان کے حوالے کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں مولانا کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے:اے پی سی کے بعد پہلی گرفتاری میری ہوگی ، آصف زرداری
مولانا کے خلاف انکوائری کی منظوری چند روز پہلے چیئرمین نیب نے دی تھی ۔ جس کے بعد تحریری آرڈرز نیب پشاور آفس کو منگل کے روز موصول ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جماعت پیشی کے موقع پر بڑا پاور شو کر سکتی ہے ۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے انتظامات کے لئے بھی متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ یوں مولانافضل الرحمان بھی اگلےہفتےنیب کے مہمان بنیں گے ۔ لیکن مولانا کا کیا ردعمل ہوگا؟ اس کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مولانا فضل الرحمان نیب کے خلاف سخت گیر موقف رکھتےہیں ۔ حال ہی میں اے پی سی کے دوران بھی مولانا کا سخت گیر موقف سامنے آیا۔ اس طرح نیب پشاور میں طلبی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔