SUPER LEADS

اب توسلیکٹرزکوبھی نوازشریف کادوریادآتا ہوگا،مریم نواز

4گھنٹےقبل

اب توسلیکٹرزکوبھی نوازشریف کادوریادآتا ہوگا،مریم نواز نے گوجرانوالہ جلسے سے طوفانی خطاب میں ایک مرتبہ پھر حکمران جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیجنے کےلئے گوجرانوالہ آئے ہیں ۔ ہم سوچ رہے تھے کہ تحریک کا آغاز ہوا ہے مگر گوجرانوالہ والوں نے تو آج ہی فیصلہ سنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہو گیاہے ۔ انہوں نے وزیراعظم پر طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہم نے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی تو عمران خان پناہ گاہ چلے گئے اور وہاں بیٹھ کر اپنے ہی بندوں کےساتھ کھانا کھاتے رہے ۔ یاد رکھیں اب انہیں ان کی پناہ گاہ میں بھی پناہ نہیں ملنے والی ۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کو شرم آنی چاہیے ۔ کٹھ پتلی ہو کر بھی کہتے ہیں میں جمہوریت ہوں ۔ عمران خان جان لیں آپ کٹھ پتلی ، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں جبکہ ہم جمہوریت کے علمبردار ہیں جو تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے نکلے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:

مریم نواز نے کہا کہ عوام فیصلہ دیں گے ۔ ان کے کیا حالات ہو گئے ہیں ۔ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں ۔ روزگار نہیں رہا ۔ یہ تو ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کر کے آئے تھے ۔ راتوں رات الیکشن  نتائج تبدیل کر ا کر ان کو لانےو الے سلیکٹرز نے بھی بہت غلط کیا ۔  مریم نواز نے کہا  لوگ مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں ۔ پی ڈی ایم اپنے لئے نہیں میدان میں اتری بلکہ عوام کے حقوق کے لئے باہر نکلی ہے ۔ اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے ۔ اب کسی کی کوئی معافی نہیں ۔ دسمبر سے پہلے ہی حکومت گھر جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button