بلوچستان میں اپنےہی شہریوں کواٹھانےکا سلسلہ بندکریں،مریم نواز نے پی ڈی ایم کےجلسے میں خطاب کے دوران پھر اپنا سخت موقف برقرار رکھا ۔ لاپتہ افراد سے اظہار یکجہتی کیا۔
مریم نواز نے کوئٹہ جلسے سے خطاب میں کہا کہ مشرف کو سزا سنانےوالی عدالت ہی لپیٹ دی گئی۔ریاست کے اوپر ریاست مت بناؤ،جعلی حکومتیں مت بناؤ۔سلیکٹڈ کو استعفیٰ دینا ہوگا۔ ووٹ کو پاؤں تلے روندنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ کٹھ پتلیوں کا کھیل اب ختم ہونے کو ہے۔ عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونےکو ہے۔بلوچستان کے بچے 12 دن سے سڑکوں پر تھے مگر کسی کو رحم نہیں آیا۔
اکثر لاپتا افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں۔پارٹی بچے کو جنم دیتی ہے اگلے روز اس بچے کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بٹھا دیا جاتا ہے۔کیا سیاست میں مداخلت بند ہوگی؟ کیا آئین کا احترام ہوگا؟پالیسیاں بنانا عوامی نمائندوں کا کام ہےمگر کسی کو کوئی پرواہ نہیں ۔ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے بچے مجھے برابر کے عزیز ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
پیغام دینا چاہتی ہوں کہ مجھےپنجاب سے زیادہ بلوچ عوام سے محبت ہے ۔ مجھے معلوم ہے یہاں لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے۔ مجھے جیل میں ڈالا گیا میری آنکھوں میں آنسو نہیں آئے۔ لیکن ایک بچی کے تین بھائیوں کو گھروں سے اٹھا لیا گیا ۔ یہ واقعہ سن کر آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ انہوں نےکہا کہ بلوچستان کے اس حال پر پہنچنے کی وجہ ووٹ کو عزت نہ ملناہے ۔ سب جانتے ہیں یہاں حکومت کوئی اور چلاتا ہے