SUPER LEADS

خواجہ آصف کونوازشریف کاساتھ نہ چھوڑنےپراٹھالیاگیا،مریم نواز

وقت اشاعت:29دسمبر2020

دی سپر لیڈٓ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ خواجہ آصف کونوازشریف کاساتھ نہ چھوڑنےپراٹھالیاگیا،مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو اغوا کیا گیا ہے ۔

خواجہ آصف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد مریم نواز نے فوری سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو رہا نہ کیا تو معاملات کہیں سے کہیں چلے جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو دھمکی دے دی۔ مزید کہا  خواجہ آصف سے ایک شخص نے ملاقات کرکے نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے کا کہا۔ خواجہ آصف نے جواب دیا بال سفید ہوگئےنواز شریف کے بیانیے سے پیچھے ہٹوں گا نہ ساتھ چھوڑوں گا۔

پردےکےپیچھےبیٹھےسازشی عناصرکوبے نقاب کررہاہوں،نوازشریف

نیب سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال ہور ہا ہے ۔ خواجہ آصف کو اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا جو کوئی کیس ہی نہیں بنتا۔ حکومت کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔ گرفتار کرکے ہمیں ڈرانا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف کونوازشریف کاساتھ نہ چھوڑنےپراٹھالیاگیا،مریم نواز نے مزید کہا کہ جو شخص خواجہ آصف سے ملا اس کا نام فی الحال نہیں بتائیں گے ۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔مریم نواز نے عدلیہ سے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری کا نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

Related Articles

Back to top button