بائیڈن آتے ہی ٹرمپ کی پالیسیاں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے ۔ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے اوول آفس سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں ماننے والے نہیں ۔
بائیڈن کی پالیسیوں کی رو سے مسلم ممالک پر لگی سفری پابندی بھی ختم ہوجائےگی۔ جوبائیڈن دفترسنبھالتےہی بڑےایگزیکٹوآرڈرزپردستخط کریں گے۔ملک سے نفرت کا خاتمہ کرنے کے عزم کیساتھ جوبائیڈن بطور صدرحلف اٹھانے کے بعد مسلم ممالک پر لگائی گئی سفری پابندیاں ہٹائیں گے۔ پیرس کے ماحولیاتی معاہدے میں بھی امریکا کو دوبارہ شامل کریں گے۔ جوبائیڈن کے اقتدار میں آتے ہی عوام کیلئے 1اشاریہ 9 ٹریلین ڈالر کا کورونا ریلیف پیکیج جاری کیاجائےگا۔
کورونا وبا کےدوران طلباء کیلئےقرضوں کی ادائیگی بھی روک دی جائےگی۔ شہریوں کیلئےفیس ماسک کااستعمال لازمی قراردیں گے۔ان اہم فیصلوں کا اعلان نیویارک ٹائمزمیں بائیڈن کےچیف آف اسٹاف رون کلائن کےشائع کردہ میمو میں کیاگیاہے۔