حکومت کی عوام پر ایک اور پٹرول بم گرانے کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے ۔ پٹرول اورڈیزل پراوایم سی اورڈیلرمارجن بڑھانےکی سمری تیارکرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق مارجن بڑھانے سے پٹرول کی قیمت موجودہ تناسب سے زیادہ بڑھائی جائے گی ۔ یعنی اگر اوگرا تین روپے اضافے کی سمری بھجوائے گا تو منظوری کی صورت میں ڈیلرز کا مارجن بھی شامل ہو جائے گا۔ یوں عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔ پٹرول پراوایم سی مارجن میں 45 پیسےفی لٹراضافےکی تجویزدی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈڈیزل پراوایم سی مارجن میں 45پیسےفی لٹراضافےکی تجویز ہے ۔ اسی طرح پٹرول پر او ایم سی مارجن دو روپے اکیاسی پیسے سے تین روپے چھبیس پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔