SUPER LEADS

لاہورمیں گھریلوناچاقی پربیوی نےشوہرکو قتل کردیا

لاہورمیں گھریلوناچاقی پربیوی نےشوہرکو قتل کردیا ۔ واقعہ گلشن اقبال میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں کا اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق گلشن اقبال  میں گھریلو جھگڑے پربیوی نے   مبینہ طورپرفائرنگ کر کے اپنے شوہر جمشید کوموت کی وادی  میں پہنچا دیا۔

 پولیس  نے شہزادی  نامی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔مقتول کےاہلخانہ کا کہناتھا میاں بیوی نے پسند کی شادی کی مگر دونوں میں جھگڑا رہتا تھا۔ مقتول کی بہن نے کہا کہ ان کی بھابھی نے پہلے بھی حملہ کیا مگر صلح ہو گئی ۔ ملزمہ کو کڑی سزاد دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیے

جان محفوظ نہ عزت،کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی

جمشید کے چچا کےمطابق  شہزادی خرچے پر لڑتی جھگڑتی رہتی تھی اور معمولی بات پر بھڑک اٹھتی تھی ۔ گزشتہ روز بھی لڑائی ہوئی مگر صلح صفائی ہوگئی تاہم کچھ دیر بعد اس نے شوہر کا پستول الماری سے نکالا اور فائرنگ کر دی ۔ جمشید موقع پر خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔لاہورمیں گھریلوناچاقی پربیوی نےشوہرکو قتل کردیا معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث کی گئی۔ بعض صارفین نے شوہر کو مظلوم قرار دیا اور خاتون کے فعل کی مذمت کی جبکہ بعض نے اسے عورت کے انتقام سے تعبیر کیا۔ پولیس کے مطابق چالان تیار کر کے ملزمہ کو عدالت پیش کیاجائےگا۔ اہل خانہ کو انصاف دلوائیں گے۔

Related Articles

Back to top button