جان محفوظ نہ عزت،کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی

جان محفوظ نہ عزت،کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی لرزہ خیز واردات نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس کو  کوئی سراغ نہ ملا۔

کراچی کے علاقے مینگل گوٹھ میں ملزموں نے دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  واقعے کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج کرلیا گیا تاہم ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق  علاقے میں ایسے واقعات معمول بن گئے ہیں ۔ مگر لوگ اپنی عزت بچانے کے لیے رپورٹ نہیں کرتے۔ ڈاکوؤں کی ہوس کا نشانہ بننے والی خاتون تین بچوں کی ماں تھی ۔

متاثرہ خاتون  کے مطابق گھر میں دیور کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھیں ۔ اس دوران  مسلح ملزم پولیس اہلکار وں کے روپ میں گھر میں داخل ہو گئے ۔ دیور اور ساس پر تشدد کیا اور  خاتون کو اسلحہ کے زور پر  اجتماعی  زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم گھر سے موبائل فونز، 50 ہزار نقدی اور آدھا تولہ سونا بھی لوٹ کر لے گئے۔