یمن میں کئی سال سے جاری جنگ ختم ہونے کی امید جاگ اٹھی۔ سعودی عرب نے یمن میں جنگ کے خاتمے اور قیامِ امن میں پہل کردی۔
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن میں جنگ بندی کا اعلان کردیا ۔یمن کے ساتھ فضائی اور سمندری سرحدیں بھی کھول دیں ۔ الحدیدہ کی بندرگاہ سےایندھن اورکھانا درآمد کرنے کی اجازت بھی دیدی۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےسعودی حکومت کاحوثی باغیوں کیساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنےکا بھی اعلان کیا۔ حوثی باغیوں کے متفق ہوتے ہی تمام اعلانات کا اطلاق ہوجائےگا۔ دوسری جانب یمن نے سعودی عرب کے بڑے فیصلے کو احسن قدم قرار دیا ہے ۔