چین ایران 25سالہ تعاون معاہدہ ، کیا بیجنگ نے پاکستان کو گڈبائے کہہ دیا ؟ چین اور ایران نے 25 سالہ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔ ایران کے وزیر خارجہ نےپاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کچھ ملکوں کی طرح ایک فون کال پر پوزیشن تبدیل نہیں کرتا اور ایران کے تمام فیصلے آزادانہ ہوتے ہیں ۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے 2015 میں تہران کے دورے کے دوران ایران کے ساتھ سٹرٹیجک تعاون کے منصوبے پر بات کی تھی ۔ ہفتہ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے تہران میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے دوران 25 سالہ جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات مستقل اور سٹریٹیجک نوعیت کے ہیں جو موجودہ صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا نام لئے بغیر تنقید بھی کر دی اور کہا کہ ایران کچھ ملکوں کی طرح ایک فون کال پر پوزیشن تبدیل نہیں کرتا اور ایران کے تمام فیصلے آزادانہ ہوتے ہیں ۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی سے بھی ملاقات کی ۔ ایران چین 25 سالہ تعاون معاہدہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر طے پایا ہے ۔
اس تاریخ ساز معاہدے پر بعض تجزیہ کاروں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ چین کا جھکاؤ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے اگر ایسا ہی ہوا تو خطے کا منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ سی پیک پیچھے چلا جائےگااور چاہ بہار منصوبہ اہمیت اختیار کر جائےگا۔