SUPER LEADSSUPER WORLD

ڈر ہے کسی بھی وقت سانس بند ہو جائے گا

ڈر  ہے کسی بھی وقت سانس بند ہو جائے گا ، خوف، دہشت،موت  کارقص، بھارت میں کورونا ڈراؤنا خواب بن گیا۔ ریکارڈ تین لاکھ 32ہزار نئے کیسز آگئے۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  بھارت کورونا کا نیا گڑھ بن گیا۔  ایک روز میں ریکارڈ 3 لاکھ32 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے۔کورونا سے مزید 2 ہزار سے زائدافراد لقمہ اجل بن گئے۔  آکسیجن بحران گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا۔دہلی کے بعض ہسپتالوں میں چند گھنٹوں کا ذخیرہ رہ گیا۔  مریض تڑپ تڑپ کر مرنے لگے ۔

ہندوستانی سپریم کورٹ نے   معاملے کا  از خود نوٹس لے لیا۔  ہر صورت آکسیجن کی فراہمی کی ہدایت کر دی ۔ دوسری جانب دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی  شدید قلت سے مریضوں کے لواحقین شدید کرب میں مبتلا ہے ۔ ہسپتالوں کے باہر جذباتی مناظر دیکھنے کو مل رہےہیں ۔

این ڈی ٹی وی  سے بات کرتے ہوئے دہلی ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر مشرا پرکاش نے کہا کہ اب تو ہمیں بھی ڈر ہے کسی بھی وقت سانس بند ہو جائےگا۔ ہلکی کھانسی سے ڈرتے ہیں ۔ کتنی احتیاط کریں ، جیون کی کوئی گارنٹی نظر نہیں آرہی ۔ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو مرتے دیکھنا تکلیف دہ ہے ۔ آکسیجن کی صورتحال بہتر نہ ہوئے تو ہر ہسپتال لاشوں سے بھر جائے گا۔ ادھر  برطانیہ  نے بھارت سے اضافی پروازوں  کا داخلہ بند کردیا  عمان  نےبھارت پر سفری پابندیاں عائدکردیں۔ چین  نے بھارت کو مدد کی پیشکش کر دی

Related Articles

Back to top button