چین کے دباؤ پر عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک ا تھارٹی کے عہدے سے ہٹا دیئے گئے ، رسمی استعفا لے لیا گیا

وقت اشاعت :4اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ چین کے دباؤ پر عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی  پیک ا تھارٹی کے عہدے  سے ہٹا دیئے گئے ، رسمی استعفا لے لیا گیا۔ 

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے  مطابق چین کا دباؤ کام آگیا ہے ۔ آخر کار عاصم باجوہ کو چیئرمین  سی پیک اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔رسمی طور پر ٹویٹ کروا کر استعفا  دینے کی تلقین کی گئی جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اعلان  کر دیا۔  ان کی جگہ    خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک امور  تعینات  کئے گئے ہیں ۔ اس طرح اتھارٹی غیر فعال ہوگی جبکہ وزیراعظم آفس سے معاملات دیکھے جائیں گے ۔  عاصم سلیم  باجوہ نے کہا ہے کہ  انہوں نے اتھارٹی کو  بہتر انداز میں چلایا۔ سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کی راہ متعین ہو چکی ہے ۔ یہ کام حکومت اور عمران خان کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔یہ منصوبہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرے گا ۔دوسری جانب  وزیراعظم نے  خالد منصور کی تعیناتی کی منظوری دے دی ۔