سی پیک امور پر وزیراعظم کے نئے معاون خصوصی خالد منصور کون ہیں؟

وقت اشاعت :4اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ سی پیک   امور پر وزیراعظم کے  نئے معاون خصوصی خالد منصور کون ہیں؟ سپر لیڈ نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق خالد منصور کو توانائی اور پیٹروکیمیکل سیکٹر کے میگا منصوبوں میں کام کرنے کا 32 سالہ تجربہ ہے۔ وہ حال ہی میں سندھ  اینگرو  کول مائننگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل رہے ہیں۔خالد منصور حب پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  رہ چکے ہیں ۔ وہ  حبکو  کی ایک ذیلی انرجی کمپنی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ انہوں نے بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر الجیریا اومان فرٹیلائزر کمپنی  میں بھی کام کیا۔ خالد منصور اینگرو فرٹیلائزر اور اینگرو پاور جین کے سی ای او رہے ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ خالدمنصور پاکستان میں ایک بااثر اور انتہائی مالدار شخصیت ہیں ۔