ہرات ، لشکر گاہ ، بلخ ، اروزگان میں لڑائی تیز ، افغان فورسز کی بمباری ،375طالبان ہلاک

وقت اشاعت :4اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، کابل  ۔ ہرات ، لشکر گاہ ، بلخ ، اروزگان میں  لڑائی تیز ، افغان فورسز کی بمباری ،375طالبان ہلاک  ہو گئے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق افغانستان میں خانہ جنگی کی آگ  مزید پھیل گئی ہے ۔ ہرات،لشکرگاہ،کاپیسا،اروزگان اور بلخ سمیت کئی صوبوں میں  جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں ۔ افغان حکومت کا ملک بھرمیں سکیورٹی  آپریشن  جاری ہے ۔ ہرات میں ملکی فورسز نےمتعدد علاقے طالبان سے خالی کرالیے۔تازہ  کارروائیوں میں ایک روز میں 41طالبان مارےگئے جبکہ 32زخمی ہوئے ۔  لشکرگاہ میں  گلیوں، چوراہوں میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کےدرمیان لڑائی جاری ہے ۔طالبان نے شہر میں نیشنل ٹی وی اور ریڈیو کی عمارت  پرقبضے کا دعویٰ کیا ہے ۔ شہر کی چیک پوسٹیں  بھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔ افغان سکیورٹی فورسز نے صوبہ کاپیسا کا ضلع نجراب  طالبان کے قبضے سے آزاد کروالیاہے۔  افغان وزارتِ دفاع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک  کے مختلف صوبوں میں ہونیوالے آپریشنز میں 375طالبان مارےگئے ہیں جبکہ 193طالبان جنگجو زخمی ہوئے ہیں۔