سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ اسرائیل نے بڑی جنگ کی ٹھان لی، اب تک کی سب سے بڑی فوجی نقل و حرکت کے اشارے مل گئے ۔ غزہ کی پٹی کے ساتھ ٹینک بھی پہنچا دیئے گئے۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق اسرائیل نے عالمی دباؤ ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کی تیاری ہو رہی ہے ۔ اسرائیل پوری طاقت سے فلسطین پر حملہ کرنے کی ٹھان چکا ہے ۔ اس سلسلے میں امریکا جنگ رکوانے کے لئے کوشاں ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ نے دوسری مرتبہ اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے ۔
غزہ میں فورسز کی کارروائیاں نہ تھم سکیں۔اسرائیلی حملوں میں 87افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ۔ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں 14 منزلہ الشوروق ٹاورتباہ بھی کردیا۔ اس ٹاور میں مختلف میڈیا دفاتر بھی تھے۔
دوسری جانب کینیااور شکاگو میں فلسطینیوں کے حق میں بڑےمظاہرےہوئے ہیں ۔ کینیامیں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی،متعددافراد کو گرفتار بھی کرلیاگیا۔ ادھر
حماس کی وارننگ کے بعدامریکہ،برطانیہ، سپین اور جرمنی کی ائیرلائنز نے تل ابیب کیلئے اپنے پروازیں بندکردی ہیں ۔