اہم سنگ میل عبور مگر دل بری طرح ٹوٹ گیا

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ اہم سنگ میل عبور مگر دل بری طرح ٹوٹ گیا ، امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے کیئر یئر کے ایک ہزار میچز مکمل کر لئے گئے  مگر ہزار واں میچ وہ بری طرح ہار گئیں ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق سرینا ولیمز کو  کیرئیر کے ایک ہزارویں میچ  میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اٹالین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں امریکی کھلاڑی کو ارجنٹائن کی نادیہ نے سٹریٹ سیٹ سے ہرا کر ناک آؤٹ کر دیا۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور ارجنٹائن کی نادیہ پوڈوروسکا مد مقابل آئیں تو کچھ دیر بعد ہی شائقین کو پوری کہانی سمجھ آگئی ۔ یہ دن سرینا کا نہیں تھا۔سرینا ولیمز اپنے کیرئیر کا ایک ہزار واں مقابلہ یادگار نہ بنا سکیں۔

امریکی پلیئر کو پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد سات چھ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم اس بار بھی سرینا ولیمز کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔نادیہ نے دوسرے سیٹ میں سات پانچ کے فرق سے فتح سمیٹ کر سرینا ولیمز کو چلتا کیا۔