SUPER LEADS

جہانگیر ترین گروپ باقاعدہ لانچ مگر پیچھے کس کاہاتھ ہے ؟

وقت اشاعت :19مئی2021

سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ جہانگیر ترین گروپ باقاعدہ لانچ  مگر  پیچھے کس کاہاتھ ہے ؟پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے گھر مشاورتی بیٹھک کے بعدبڑا اعلان سامنے آگیا۔ ملکی سیاست میں پھر ہلچل شروع ہوگئی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق کئی دنوں کی مشاورت کے بعد جہانگیر ترین نے اپنا ہم خیال گروپ باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا۔  گروپ نے قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردئیے۔  ایم این اے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔ سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہوں گے ۔ایم پی اے سلمان نعیم اور عون چودھری  نے بھی تصدیق کردی۔    گروپ کا نام جہانگیر ترین ہم خیال گروپ رکھا گیا ہے۔  گروپ کا پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں جمعے کے روز باقاعدہ پاور شو کا فیصلہ بھی سامنے آگیا۔

وزیراعظم کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گے ، نعمان لنگڑیال

ہم خیال گروپ کی لانچنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں   نعمان لنگڑیال نے کہاہم ابھی بھی  حکومت کو سپورٹ کریں گے ۔بجٹ میں کسی غلط پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے ۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ جمہوری قوتوں  میں اختلاف رائے ہونا انوکھی بات نہیں ۔ انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ ہم خیال گروپ صرف ہلکی پھلکی تنقید کرے گا جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بزدار کے خلاف زبان نہیں کھولی جائے گی ۔

گروپ کے ارکان کی تعداد 30تک پہنچ گئی

سپر لیڈ نیوز ذرائع کے مطابق گروپ کے ارکان کی تعداد 30تک پہنچ گئی ہے جن میں راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اسلم بھروانہ  مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ۔ یہ گروپ آئندہ چند دنو ں میں اپنی سیاسی طاقت اور عددی برتری بڑھانے کی کوشش کرے گا جس کے بعد ممکنہ طور پر پنجاب حکومت  کو ٹف ٹائم دینے کے لئے کام کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ باقاعدہ لانچ کیا گیا ہے جس کے پیچھے کون ہے عمران خان بھی بخوبی جانتے ہیں ۔ گروپ کے ارکان یہ پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ جہانگیر ترین کو انتقامی کارروائی کا  نشانہ بنایا جارہا ہے اور مقتدر حلقوں کی منظوری کے بعد ہی یہ گروپ سیاسی طاقت پکڑ رہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button