سپر لیڈنیوز، اسلام آباد۔ جہانگیر ترین کو کلین چٹ ملنے کے دعوے ، حکومتی حلقوں کی تردید ، جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ بیرسٹر علی ظفر نے جہانگیر ترین کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ۔
سپرلیڈ نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کی شوگر سکینڈل میں ملوث ہونے پر تحقیقات جاری ہیں تاہم راجہ ریاض نے انہیں کلین چٹ ملنے کا دعویٰ کیاہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہو گئی ہے ۔ جہانگیر ترین کلیئر قرار پائے ہیں ۔ رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے امیدہے وہ پبلک کر دیں گے ۔ دوسری جانب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان کی جہانگیر ترین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔بیرسٹر علی ظفر پہلے ہی ایف آئی اے کی زیر تفتیش تحقیقات پر کسی بھی مبینہ رپورٹ سے وابستگی کی تردید کرچکے ہیں۔کریمنل انویسٹی گیشن مکمل طور پر تفتیشی ایجنسیوں کا دائرہ اختیار ہے ۔ ایسے بیانات میں کوئی صداقت نہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت اداروں کی آزادی ، قانون کی حکمرانی اور احتساب پر یقین رکھتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی احتساب اور انصاف کے عمل کے ساتھ وابستگی غیر متزلزل ہے۔