SUPER LEADS

پاکستان کے فیٹف میں بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا

وقت اشاعت :5جون2021

سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستان کے فیٹف میں بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایشیا پیسیفک گروپ نے میوچل ایویلوایشن رپورٹ جاری کردی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا جارہا ہے ۔ فیٹف نے پاکستان کے فوری بلیک لسٹ ہونے کی تردید کر دی ساتھ ہی پاکستان کی پیش رفت رپورٹ تسلی بخش بھی قرار دے دی ۔گروپ  کے مطابق پاکستان نے فیٹف کی 40 میں سے 31 سفارشات پر  حوصلہ افزا طور پر عمل کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اب پاکستان فیٹف کی توسیع شدہ فالو اپ فہرست میں شامل کرلیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نے سفارشات پر نیک نیتی سے عمل کیا ہے ۔

 میوچل ایویلوایشن رپورٹ میں اکتوبر 2020 تک کے اقدامات  کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور اینٹی ٹیررفنانسنگ کیلئےعالمی معیار پر پورا اترا ہے جس پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا جانا چاہیے ۔

Related Articles

Back to top button