SUPER LEADS

دفاعی بجٹ میں 16فیصد اضافہ ،فوج کو 1370ارب ملیں گے

وقت اشاعت :12جون2021

سپر لیڈ  نیوز، اسلام آباد۔ دفاعی بجٹ میں 16فیصد اضافہ ،فوج کو 1370ارب ملیں گے ، شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران دفاعی بجٹ کے اعداد و شمار بھی پیش کر دیئے ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابقدفاعی بجٹ میں  16 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ مالی سال کے لئے1370ارب مختص ہیں جبکہ سیکرٹ فنڈز کی حسب معمول کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال کے بجٹ میں فوج نے افراط زر کے مطابق بجٹ مانگا تھا تاہم بعد میں یہ اضافہ 16فیصد تک محدود رکھا گیا۔

گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں دفاع کا نظرثانی شدہ میزانیہ 1299.188 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ موجودہ بجٹ میں  فوجی ملازمین کے اخراجات کیلئے 481.592 ارب روپے، عملی اخراجات کیلئے 327.136 ارب ، مادی اثاثوں کیلئے 391.499 ارب   اور تعمیرات عامہ کیلئے 169.773 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button