SUPER LEADS

بلاول نےوزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی رسک قراردے دیا

وقت اشاعت:27جون2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ بلاول  نےوزیراعظم عمران خان کو سکیورٹی رسک قراردے دیا۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کٹھ پتلی جب بھی کشمیر کی بات کرتا ہے غلط کرتا ہے۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر پر ایک مرتبہ بھی ٹھیک پالیسی نہیں اپنائی۔ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام کریں ۔اگر کشمیر والے جنگ چاہتے ہیں تو ہم لڑیں گے ۔ اگر کشمیری امن سے کشمیر کا فیصلہ چاہتے ہیں تو ہم بھی امن سے کام لیں گے ۔ سلیکٹڈ کا چہرہ تین سال سے دیکھ رہے ہیں ۔ ایک بھی کام ایسا  نہیں جو درست طریقے سے ہوا ہو۔ عوام اس حکومت کی نالائقی کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔جس تیزی سے مہنگائی، غربت اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے  کبھی ایسا تاریخ میں نہیں ہوا۔ حکومت نے عام آدمی کو عذاب میں ڈال دیا ہے۔ ہم تبدیلی والے کو بھگا کررہیں گے۔عوام کی طاقت سے سلیکٹڈ عمران خان کو گھر بھیج کر دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا  کہ یہ حکومت ڈھٹائی سے کام لیتی ہے ۔ ان کے وزرا جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں ۔

Related Articles

Back to top button