SUPER LEADS

ساجد سدپارہ والد کی لاش کیمپ فور تک لے آئے ، برف میں قومی پرچم لگا کر عارضی طورپر محفوظ کر دی

وقت اشاعت :29جولائی2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، سکردو۔ ساجد سدپارہ والد کی لاش کیمپ فور تک لے آئے ، برف میں قومی پرچم لگا کر عارضی طورپر محفوظ کر دی ۔ ان کے بلند عزم کی بھرپور داد دی جارہی ہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ساجد سدپارہ والد کی لاش کیمپ فور تک  لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں  ۔  یہ مقام بوٹل نیک سےبہت نیچے ہے اور کے ٹو سر کرنے کے لئے آخری بیس کیمپ ہے ۔ اس کے نیچے کیمپ تھری ہےجس کے بعد مرکزی بیس کیمپ ہے ۔ قومی ہیرو علی سد پارہ کے جسد خاکی کو کیمپ تھری تک لانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

بیٹے ساجد سدپارہ نے جسد خاکی کو کیمپ فور پر محفوظ کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے ۔ انہوں نے اپنےو الد کی میت کا چہرہ یا  مناسب فاصلے سے بھی  کوئی تصویر جاری نہیں کی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ قرآن خوانی  اور فاتحہ کے بعد علی سدپارہ کو برف میں محفوظ کردیا ۔ انہوں نے جسد خاکی کو بیس کیمپ تک لانے کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے ۔

Related Articles

Back to top button